
صحیح کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنسن کراچی کے انیس سالہ نوجوان ندال میمن کے عشق میں گرفتار ہوکر کراچی میں دربدر گھومنے لگی۔امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ دو بچوں کی ماں گیارہ اکتوبر دو ہزار چوبیس ء کو کراچی پہنچی تھی۔انیس سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا، امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور اس کی واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو حکام نے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی۔سردی اور فلو کی وجہ سے خاتون کو ایئر پورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل بھی کیا گیا تھا۔امریکی خاتون نے آج صبح واپس امریکا جانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی خلیجی ایئر لائن کی پرواز اسے لیے بغیر ہی نیویارک روانہ ہو گئی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی خاتون کو قطر ایئر لائن کی پرواز میں سوار کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اس نے پرواز میں بیٹھنے سے انکار کر کے ایئر پورٹ پر ناچنا شروع کر دیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون کو پولیس کی مدد سے جہاز تک پہنچایا گیا تھا، تاہم امریکی خاتون حیلے بہانے کر کے کراچی ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے کتراتی رہی۔
0 تبصرے