سیٹلائٹ کا قبرستان

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیٹلائٹس کا قبرستان کہاں ہے ؟ کیا سیٹلائٹ کا قبرستان بھی ہوتا ہے؟ آپکو پتا ہے کہ جب کسی ملک کا سیٹلائٹ خراب ہو جاتا ہے،،،، تو اس کے ساتھ وہ کیا کرتے ہیں؟؟ کبھی سوچا ہے کہ اس وقت خلاء میں پانچ ہزار سے زائد سیٹلائٹس موجود ہیں، جب انکا لائف ٹائم گزر جاتا ہے، تو ان کو کہاں گراتے ہیں ؟اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ"اسپیس" میں اس وقت دنیا کی سب سے قیمتی چیز انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن ہے۔ جس کی قیمت 150 بلین ڈالرز ہے۔ ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے اس کو ہم 2030ء یا 2031ء میں ختم کریں گے یعنی اس کو بھی سیٹلائٹ کے قبرستان میں گرائیں گے۔ لیکن یہ قبرستان کہاں اور کس ملک میں واقع ہے ؟ ہم جانتے ہیں، کہ بحر الکاہل دنیا کا بہت بڑا سمندر ہے۔ جس نے پانی کا ایک بہت حجم اپنے پاس رکھا ہوا ہے چونکہ ٹریڈ کے لیے لوگ بحر اوقیانوس کو استعمال کرتے ہیں۔ بحرالکاہل کو زیادہ تر لوگ استعمال نہیں کرتے اس وجہ سے سائنس دانوں نے سیٹلائٹ کے قبرستان کےلیے بحر الکاہل کو چنا۔لیکن بحر الکاہل میں بھی کچھ تو ٹریڈ ہوتی ہے۔ اس وجہ سے وہ بحر الکاہل میں ایک ایسی جگہ ڈھونڈ رہے تھے، جہاں انسان کے لیے جانا تقریباً ناممکن ہو۔اس وجہ سے انہوں نے جنوبی بحرالکاہل میں ایک جگہ ڈھونڈ لی جو بہت دلچسپ تھی۔ یہ جنوبی بحرالکاہل میں ایک ایسی جگہ ہے جو ہماری زمین سے یعنی خشکی سے تو بہت زیادہ فاصلے پر ہے،لیکن آسمان میں مختلف سیٹلائٹس، اور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے سب سے قریب پڑتا ہے اور اس کو نیمو پوائنٹ کا نام دیا گیا یعنی اگر آپ سمندر میں نیمو پوائنٹ" پر موجود ہونگے۔ تو آپ کے چاروں طرف سمندر ہی سمندر ہوگا اور آپ سے قریب ترین ساحلی علاقہ 2700 کلومیٹر کی دوری پر ہوگا۔ 2700 کلومیٹر کوئی مذاق نہیں ہے، یہ فاصلہ ہمارے بنوں سے لیکر کراچی سے بھی زیادہ ہے،،، یہ فاصلہ ہم پیدل بھی طے نہیں کرسکتے غوطہ خوروں کے لیے بھی یہ فاصلہ طے کرنا ناممکن ہے، اور اس پوائنٹ کو یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ نیمو لاطینی زبان کا لفظ ہے۔۔۔ جس کا مطلب ہے۔ "کچھ بھی نہیں"۔ چونکہ یہ ہمارے انسانی آبادی سے بہت دوری پر سمندر میں موجود ہے۔ اس وجہ سے جب سیٹلائٹس یا پھر خلائی اسٹیشنز اپنی مدت پوری کرلیتے ہیں،، تو انہیں واپس زمین کی فضاء میں داخل کرا کے اسی مقام پہ گرایا جاتا ہے۔اس مقام کی سب سے "دلچسپ" بات آپ کو پتا ہے کیا ہے ؟؟ چونکہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن مسلسل زمین کے ارد گرد گھوم رہا ہے،،، تو کبھی کبھار اس نیمو پوائنٹ سے بھی گزرتا ہے جو کہ زمین سے صرف اور صرف 420 کلومیٹر کی بلندی پر واقع ہے۔۔ لہٰذا اگر کوئی ملاح پوائنٹ نیمو پہ پھنس جائے تو اسکے قریب ترین انسان عالمی خلائی اسٹیشن پہ موجود خلاءباز ہوں گے جبکہ باقی دنیا والے اس سے 2700 کلومیٹر دور ہوں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے