پاکستان میں جھرلو سیاست جاری

پاکستان میں جھرلو سیاست جاری ہے۔حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان جوڑ توڑ بھی بے سود رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں۔پاکستان اس وقت معاشی بدحالی کا شکار ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔عوام اس وقت شدید اذیت میں مبتلا ہے۔،لوگوں کو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گئی لیکن موجودہ حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف اور عوام کو صرف لارے لپے ہی دے رہے ہیں کوئی عملی اقدامات نہیں کررہی جس سے عوام کو کوئی ریلیف مل سکے۔ایک طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جیل میں ہیں تو دوسری طرف ان کی نامزد کردہ مذاکراتی کمیٹی حکومت سے مذاکرات میں مصروف ہے لیکن اس کا کوئی بھی خاص نتیجہ نکلتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔حکومت ہو یا اپوزیشن کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔پاکستان اس وقت حکومتی نااہلی اور آئی ایم ایف کے چنگل میں بری طرح پھنس چکا ہے۔اشیا خورنوش عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے اور نہی کوئی ان کے زخموں پر مرہم رکھنے والا ہے ایسے میں عوام شدید مایوسی میں مبتلا ہیں اور عوام کو سیاست اور جمہوریت سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔عوام کا کہنا ہے ہمارے حکمران چور ہیں جس کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کررہا۔عوام نے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے