کراچی میں نیا فراڈ شروع

کراچی میں ویسے تو بہت سے فراڈ کئے جاتے ہیں لیکن ایک اور نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جو کہ اے ٹی ایم کے ذریعے کیا جاتا ہے۔کراچی سمیت پورے ملک میں اے ٹی ایم مشین کو ہیک کر کے بھی لوٹ مار کی جانے لگی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے مرد فراڈیوں کیساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ شامل ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جہاں بزرگ شہری سے فراڈ کرکے اس کے اکاونڈ سے ساڑھے4لاکھ روپے نکال لئے گئے۔جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس کی مدد سے سی آئی اے انویسٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے جس نے مزید انکشافات کئے ہیں۔تو ہماری شہریوں سے اپیل ہے فراڈیوں سے بچئیے اور اے ٹی ایم مشین احتیاط سے استعمال کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے