کس سے فریاد کریں۔کون ہے کراچی کی اواز سننے والا؟

 کراچی میں ہونے والی کچھ دیر کی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔۔گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔۔شہری حکومت کے دعوے صرف دعوے تک ہی محدود رہے۔۔مئیر کراچی اور دیگر بلدیاتی نمائندے صرف مین شاہاراہوں کی ویڈیوز بنا کرلوگوں کے بتاتے رہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں سب اچھا ہے۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارشون کی پیشگوئی کی لیکم شہری حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظرنہیں ارہے۔۔۔ نالوں کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باجود کراچی کے ناکے کچرا خانوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔۔جبکہ شہری حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔۔کراچی کے ایک شہری کا کہنا ہے 76 سال گزرگئے لیکن کراچی میں سیوریج ک سسٹم نہیں بنایا جاسکا تھوڑی سی بارش میں پورا کراچی ڈوب جاتا ہے ۔۔کس سے فریاد کریں کون یے جو کراچی کیلئے کچھ کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے