پراڈو والی انٹی ازاد

کارسازروڈ پر گاڑی کو جہاز بنا کر اڑاتی ہوئی نتاشا دانش کے رئیس شوہر دانش اقبال نے پیسے کی طاقت سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ڈیل کر ہی لی،،ساڑھے5کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گاڑی کے پھیئوں کے نیچے کچلے گئے باپ اور بیٹی کے ورثاء نے نتاشا کےٹائیکون شوہر دانش اقبال سے دیت کیلئے ڈیل کرلی،،ویسے تو یہ ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے کیوں جاں بحق ہونے والے افراد ان کے اہل خانہ تھے ان کی مرضی تھی وہ معاف کریں یا سزا دلوائیں،،اور ویسے بھی معاف کرنے کے عمل کو اللہ رب العزت زیادہ پسند کرتا ہے اور اسلام میں دیت کی اجازت بھی ہے،،لیکن دیت کا معاملہ متاثرین کے مرضی سے طے ہوتا ہے یہاں کیا ہوا کسی کو کچھ نہیں پتا اچانک نتاشا دانش کو ضمانت مل گئی اور مبینہ طور پر ایک ایفیڈویڈ بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف صاحب کے بیٹے اسامہ عارف نے عدالت میں ایفیڈیویڈ جمع کرایا ہے کہ میں نے اور ہمارے اہل خانہ سے نتاشا دانش کو معاف کردیا ہے لہٰذا اگر نتاشا دانش کو ضمانت دینی ہے دے دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں،،میرا یہ سوال ہے کہ اگر اسی طرح طاقت اور پیسے کے نشے میں چُور رئیس زادی اور رئیس زادیاں غریبوں کو اپنی گاڑیوں کے نیچے کچلتے رہے اور اسی طرح پیسے کی طاقت سے پورے نظام کو آنکھیں دکھاتے ہوئے آزاد ہو جائیں تو معاشرے پر کیا اثر پڑے گا،،حیرت بات یہ ہے کہ نتاشا دانش جو کہ نشے میں چُور تھی اس کو پاگل ثابت کرنے کیلئے پورا سسٹم اپنا پورا زور لگا رہا تھا کہ کسی طرح نتاشا دانش کو پاگل قرار دلوا کر ملک سے باہر فرار کرادیا جائے لیکن جناح اسپتال کے ڈاکٹر چنی لال نے تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا اور کہاں یہ تو بلکل ٹھیک ہے کوئی پاگل نہیں بلکہ اس کو پاگل بولنے والے پاگل ہیں،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے