یونان میں خاتون کو قتل کرکے فرار ہونے والے پاکستانی شہری کو یورو پولیس نے ہالینڈ سے گرفتار کر کے یونان کے حوالے کردیا۔پاکستانی نوجوان تین سال پہلے یونان خاتون کو قتل کر کے لاش کو تہہ خانے میں چھپا کر ہالینڈ فرار ہو اتھا۔سال دو ہزار بائیس میں ایتھنر میں ایک تہہ خانے سے پینتیس سالہ یونانی خاتون مردہ پائی گئی تھی۔تیس سالہ پاکستانی نوجوان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔یورپی ممالک میں آپس میں ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ ہے اس لئے یورپ ابھی تک کافی سارے ملزمان کو یونان کے حوالے کرچکا ہے
0 تبصرے